مسلمانان عالم متحد ہو کر اسرائیل کی صیہونی ریاست کے خلاف آواز بلند کریں۔ حاجی ملک آفتاب احمد
مسئلہ فلسطین پر مغربی ممالک کی منافقت بے نقاب ہو چکی ہے ۔ جنرل سیکرٹری ایپکا ایجوکیشن یونٹ جھنگ

جھنگ (سٹارنیوزآنلائن) جنرل سیکرٹری ایپکا ایجوکیشن یونٹ جھنگ حاجی ملک آفتاب احمد نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کی جانب سے اسرائیل پر حملہ اور ان کے فوجیوں کو یرغمال بنانا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مسلمانوں میں جذبہ جہاد پھر سے زندہ ہو گیا ہے ۔ وقت آ چکا ہے کہ مسلمانان عالم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اسرائیل کی صیہونی ریاست کے خلاف نبرد آزما ہو جائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی مجاہدین کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کے اجلاس کا اعلان اس بات کی عکاسی کر رہا ہے کہ یہ ادارے صرف طاقتور کا ساتھ دینے کے لئے بنائے گئے ہیں ۔ اگر اقوام متحدہ بروقت اپنا مثبت کردار ادا کرتی تو آج کشمیر اور فلسطین جیسے واقعات دیکھنے کو نہ ملتے ۔ جنرل سیکرٹری ایپکا ایجوکیشن یونٹ جھنگ حاجی ملک آفتاب احمد نے بھر پور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ فلسطین کے مسلمانوں کا ساتھ دیتے ہوئے قدس کی سرزمین سے یہودیوں کو بے دخل کرنے کے احکامات جاری کرے اوران احکامات پر دنیا بھر کے مسلمان ممالک اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کریں

رپورٹ علی رحمان انصاری