چونڈہ :دوسروں پہ بلاوجہ کی تنقید کرنے کی بجائے انسان خودکوہی بہترکرلے تو معاشرے کو کم ازکم ایک اچھااورمفیدانسان تومل ہی جائے گا۔۔الحاج محمدروُف اکرم

چونڈہ( سٹارنیوز ):دوسروں پہ بلاوجہ کی تنقید کرنے کی بجائے انسان خودکوہی بہترکرلے تو معاشرے کو کم ازکم ایک اچھااورمفیدانسان تومل ہی جائے گا۔۔الحاج محمدروُف اکرم عجیب سالگتاہے جب سوشل میڈیاپہ توہرطرف اچھائی ہی بکھری نظرآتی ہے لیکن عملی مشاہدہ میں اسکا وجود خال خال ہی نظرآتاہے۔ہم میں ہر کوئی اچھابن کر دوسروں کولیکچردے رہاہوتاہے لیکن خودکودرست کرنے پہ کوئی توجہ نہیں دیتاجب کہ دین ہمیں ہر اس کام کی تبلیغ کرنے سے منع کرتاہے جو ہم خود نہ کرتے ہوں۔وقت آگیا ہے کہ ہرفردمعاشرے کی خوبصورتی کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ مسلمان کہلوانے کا حق اداہوسکے ورنہ نام کے مسلمان توپہلے ہی ہیں۔آئیے سب اپنے آپکو پاکیزہ اور صاف ستھرے خیالات کا مالک بنانے کیساتھ ساتھ معاشرے کی خوبصورتی کیلئے بھی کرداراداکریں۔۔۔
بہت محبت کرنیوالی ہردلعزیزسماجی شخصیت الحاج محمدروُف اکرم المعروف باباجی ببی کاپیغام.

رپورٹ خرم شہزاد چونڈہ