ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کا اساتذہ ، معذور افراد ، طلباء اور خواتین کی عزت و تکریم کے پیش نظر احسن اقدام۔اساتذہ ، معذور افراد، خواتین اور طلبا کی ڈی پی او تک بروقت رسائی کیلئے ” سپیشل آورز ” کی پالیسی تشکیل دے دی گئی

جھنگ ( سٹارنیوز) تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ملک طارق محبوب کی جانب سے اساتذہ ، معذور افراد ، خواتین اور طلبا کی ڈی پی او تک بروقت رسائی کیلئے ” سپیشل آورز ” کی پالیسی تشکیل دے دی گئی۔ سپیشل آورز پالسیی کے تحت اساتذہ ، معذور افراد ،خواتین اور طلبا کو کسی بھی قسم کی تاخیر سے بچانے کیلئے ڈی پی او سے ترجیحاً ملاقات کا دورانیہ ترتیب دیا گیا ہے۔ سپیشل آورز پالیسی کے حوالے سے ڈی پی او ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ شہریوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں، تاہم سپیشل آورز کی پالیسی سپیشل افراد کی تکریم کیلئے تشکیل دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ اساتذہ ، معذور افراد ، خواتین ، اور طلباء سپیشل آورز پالیسی کے دوران درپیش مسائل اور اپنی شکایات بیان کر سکیں گے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ انسداد جرائم،استحکام امن اور تحفظ عامہ کے مطلوبہ اہداف کمیونٹی پولیسنگ کے بغیر حاصل نہیں کئے جاسکتے ہیں۔

رپورٹ علی رحمان انصاری