شیعہ علماء کونسل احمد پور سیال اور خدام عباس ؑعلمدار گڑھ موڑ کے زیر اہتمام فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز غاصبانہ قبضے کے خلاف مسجد جعفریہ تقویہ گڑھ موڑ سے چوک گڑھ موڑ تک ریلی نکالی گئی
گڑھ مہاراجہ (سٹار نیوز آن لائن)علماء کونسل احمد پور سیال اور خدام عباس ؑعلمدار گڑھ موڑ کے زیر اہتمام فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز غاصبانہ قبضے کے خلاف مسجد جعفریہ تقویہ گڑھ موڑ سے چوک گڑھ موڑ تک ریلی نکالی گئی۔جسمیں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے ،، جس پر اسرائیل مردہ باد ۔۔ اسرائیل مردہ باد کے نعرے درج تھے ۔۔۔ علماء کا اپنی تقاریر میں کہنا تھا کہ سہونی طاقتیں مظلوم فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہیں ہیں
جس میں بچے عورتیں اور بہت سے جوان شہید ہو گئے ۔۔
ہم اسرائیلی یہودی طاقتوں کا آگاہ کرنا چاہتے ہیں ۔۔ کہ ہمارے مراجع عظام نے جب ہمیں اسرائیل کے خلاف جہاد کیلئے کہا تو ہم ایک پل کی دیر کیے بغیر اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا کے دم لیں گے
ہمارا ہر جواں اسرائیل کی آزادی کیلئے جنگ کرے گا ۔۔
رپورٹ ملک عرفان حیدر












