جماعت اسلامی شورکوٹ کے زیر انتظام لبیک القدس مارچ عوام کی کثیر تعداد کی شرکت
معصوم فلسطینیوں پر اسراٸیلی جارحیت اور سرزمین القدس پر غاضبانہ قبضے کی شدید مذمت
اقوام متحدہ اسراٸیل کے جنگی جراٸم اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لے

شورکوٹ(سٹارنیوز)جماعت اسلامی شورکوٹ کے زیر انتظام لبیک القدس مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کی قیادت سول سوساٸٹی اور صحافیوں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی القدس مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی شورکوٹ پوفیسر اقبال حصاری نے کی شرکا ٕ نے اسراٸیل کے خلاف اور فلسطینوں کے حق میں شدی نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوۓ خطبإ نے معصوم فلسطینیوں پر اسراٸیلی جارحیت اور سرزمین القدس پر غاضبانہ قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستانی قوم اور امت مسلمہ قبلہ اول اور ارض القدس کےتحفظ کے لٸے فلسطینیوں کے شانہ بشانہ ہیں مظاہرین نے مسلم امہ کی تنظیم OIC اور اقوام متحدہ سے اسراٸیل کے جنگی جراٸم اور فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

رپورٹ کلیم اللہ طور