تعلیمی اداروں کی ممکنہ نجکاری کا اقدام،ناقابل قبول۔رمضان انقلابی۔سکول و کالجز تالہ بندی کا شکار اور طلبہ کا ناقابل تلافی نقصان کی ذمہ دارحکومت ہے۔امتیازرحمانی ۔مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔فرخندہ عثمان، جھنگ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب

سلطان باہو(امتیازشیخ) تعلیمی اداروں کی ممکنہ نجکاری کا اقدام،ناقابل قبول۔رمضان انقلابی۔سکول و کالجز تالہ بندی کا شکار اور طلبہ کا ناقابل تلافی نقصان کی ذمہ دارحکومت ہے۔امتیازرحمانی ۔مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔فرخندہ عثمان، جھنگ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔حکومت پنجاب کی جانب سے سر کاری تعلیمی اداروں کی ممکنہ طور پر کی جانے والی نجکاری کے اقدام ،لیو انکیشمنٹ اور پینشن قوانین میں مبینہ طور پر کی جانے والی ترمیم کیخلاف پنجاب تمام تعلیمی ادارے گزشتہ کئی روز سے تالہ بندی کا شکار ہیں جبکہ مذ کورہ اداروں کی سر برا ہان کی جانب سے مساجد میں اعلا نات کروائے جا رہے ہیں طلبہ سکولز اور کا لجز کا رخ نہ کریں ۔ اساتذہ کے احتجاج کے باعث بند ہو نے سے طلبہ کا نا قابل تلافی تعلیمی نقصان ہو رہا ہے ۔حکومت نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اساتذہ کے ساتھ مذاکرات کے لئے راہ ہموار نہ کی تو اداروں کی مزید بندش سے پنجاب کے ہزاروں طلبہ کا قیمتی تعلیمی سال ضا ئع ہو نے کا خدشہ ہے ۔آل الائنس پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی صدر صوفی محمد رمضان انقلابی، امتیازرحمانی، چیف میڈیا ایڈوائزر انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب، فرخندہ عثمان صدر ویمن انقلابی گروپ، ضلعی صدر بشیر ساحل، میڈم رخسانہ ریاض کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت منظور کئے گئے کا لے قانون کو ختم کر نے کا نو ٹیفکیشن جاری نہیں کرتی ہمارا احتجاج جاری رہنے کے ساتھ ادارے بھی تالہ بندی کا شکار رہیں گے ۔حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہو ئے طلبہ کے والدین نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے حکومت اور اساتذہ میں پیدا ہو نے والے تنا زعہ کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

رپورٹ امتیاز شیخ