واپڈا ملازمین سردار پور کی غفلت،کرنٹ لگنے سے تین سالہ معصوم بچی جاں بحق،مرحومہ بچی کی والدہ بے ہوش اور نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج،علاقہ بھر میں سوگ،ہر آنکھ اشکبار،مرحومہ بچی کے والد نے ایس ڈی او واپڈا سردار پور اور لائن مین فرید پور کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست تھانہ سرائے سدھو میں دے دی گئی،مجھے انصاف چاہیے،خالد محمود مچڑ

بارہ میل(نامہ نگار)واپڈا ملازمین سردار پور کی غفلت،کرنٹ لگنے سے تین سالہ معصوم بچی جاں بحق،مرحومہ بچی کی والدہ بے ہوش اور نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج،علاقہ بھر میں سوگ،ہر آنکھ اشکبار،مرحومہ بچی کے والد نے ایس ڈی او واپڈا سردار پور اور لائن مین فرید پور کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست تھانہ سرائے سدھو میں دے دی گئی،مجھے انصاف چاہیے،خالد محمود مچڑ۔تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ موہری پور کے رہائشی خالد محمود قوم مچڑ نے تھانہ سرائے سدھو کو ایس ڈی او واپڈا سردار پور اور لائن مین فرید پور کے خلاف دی گئی درخواست میں مئوقف اختیار کیا کہ میں غریب شخص ہوں اور محنت مزدوری کے سلسلے میں لاہور گیا ہوا تھا 8 اکتوبر 2023ء کو مجھے گھر سے فون آیا کہ آپکی بیٹی امن بی بی جس کی عمر 3 سال ہے کرنٹ لگنے سے فوت ہو گئی ہے میں جب گھر پہنچا نماز جنازہ کے بعد عینی شاہدین ظفر اقبال ولد محمد شمیر اور محمد ریاض ولد ذوالفقار اقوام مچڑ نے مجھے بتایا کہ آپکی بیٹی ٹرانسفارمر کے ساتھ لگی ارتھ والی تار لگنے سے فوت ہوئی ہے وہ تار زمین میں پوری طرح ایڈجسمنٹ نہیں ہوئی تھی اور بچی فوت ہونے کے کچھ ہی دیر بعد واپڈا لائن مین موقع پر پہنچ کر ارتھ والی تار فوری نکال کر موقع سے فرار ہو ہی رہے تھے کہ علاقہ مکینوں نے واپڈا ملازمین سے کہا کہ آپ لوگوں کی غفلت کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے بچی فوت ہوئی ہے جس پر واپڈا لائن مین موضع فرید پور منت سماجت کرنے لگے اور کہا کہ یہ معاملہ مہربانی کروا کر ختم کرواؤ ہم سے غلطی ہو گئی ہے،مرحومہ معصوم بچی کی والدہ پچھلے 8 دن سے بے ہوش ہے اور نشتر ہسپتال ملتان زیر علاج ہے،اہلیان علاقہ موہری پور نے نگران وزیر اعلی پنجاب،چیف میپکو ملتان،ایکسین واپڈا اور ڈی پی او خانیوال سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور ملوث واپڈا ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور ان کو سخت سزا دی جائے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی