شورکوٹ جھنگ : تھانہ شورکوٹ سٹی کی حدود میں پولیس مقابلہ
ایک ڈکیت ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
ڈکیتی، راہزنی اور ڈکیتی معہ قتل کے 12 مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان جاوید اقبال اور علی شان کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔
تھانہ شورکوٹ کے علاقہ ڈب کلاں کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مسلح افراد کی ملزمان کو چھڑوانے کی کوشش میں پولیس پر فائرنگ،
دونوں ملزمان اپنے ہی نامعلوم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے، جبکہ ملزم علی شان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
دونوں ڈکیت ضلع جھنگ کے مختلف تھانہ جات کے ڈکیتی، راہزنی اور ڈکیتی معہ اقدام قتل سمیت 12 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے۔
پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
معاشرے کے امن اور شہریوں کی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں،
اس ڈی پی او شورکوٹ مہر حیات سرگانہ
شہریوں کی جان مال،عزت و آبرو سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائیگا۔ شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب

رپورٹ کلیم اللہ طور