اساتذہ اور سچ کا سورج۔۔۔۔سٹار کالم۔۔سٹارنیوزپر

ملکِ خدا داد میں جمہور کی آواز کو دبانا آئینی اور قانونی حق سمجھا جاتا ہے اور استاد کیوں کہ عوام کو ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا سکھاتا ہے اس لیے اساتذہ کرام کا استحصال آئے روز کیا جاتا ہے اشرافیہ کو وہ طبقہ جو سب سے زیادہ قابلِ نفرت محسوس ہوتا ہے وہ اساتذہ کرام کا ہے۔ اور اس کی وجہ وہ شعور ہے جو اساتذہ کی ذات سے قوم میں منتقل ہوتا ہے ۔حقیقت میں استاد ہی وہ ہستی ہے جو تنگی اور غربت کی حالت میں بھی علم کی شمع کو روشن کیے ہوئے ہے۔ اس شمع کو بجھانے اور سوچ پر پہروں کے لیے اشرافیہ معاشی بدمعاشی اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے تاکہ علم والے گھر سے اس طرح بے گھر ہوں کہ کبھی بھی سچائی کو بیان کرنے کے قابل نہ رہیں ۔ جبکہ وہ یہ نہیں جانتے کہ سچ کا سورج ایک دن طلوع ہوکر رہتا ہے ۔ صبح بخیر از قلم آفتاب شاہ کتاب آفتابیات