سستی عیاشی کا محسن غاصب۔۔۔۔ اساتذہ کے احتجاج بارے آفتاب شاہ کا دبنگ کالم۔۔سٹارنیوزپر
گورنمنٹ سکولز میں غرباء کا بہت بڑا طبقہ پڑھتا ہے یہ بچے عموماً ان خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جو غربت اور تنگدستی کا وقت پیٹ کاٹ کر بسر کرتے ہیں جن کا خواب بس اتنا ہوتا ہے کہ اولاد پڑھ لکھ کر کسی مقام پر پہنچ جائے ۔ انہیں پرائیویٹ سیکٹر کی طرح فیس اور کتابوں کے خرچوں سے آزادی میسر ہوتی ہے لیکن اب حکومتِ وقت ان غرباء سے یہ سستی عیاشی چھیننے کے لیے پر تول چکی ہے۔ گورنمنٹ سکولز کو پرائیویٹ سیکٹر میں تبدیل کر کے غرباء کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ کاش کوئی حقیقی ماہرِ تعلیم ہوتا جو ان کو بتا سکتا کہ اس عمل سے کتنے خاندان تعلیمی عمل سے باہر ہوجائیں گے ۔ لیکن افسوس محکمہ تعلیم کے عقلی و علمی بونے تباہی کا فیصلہ کر چکے ہیں۔صبح بخیر از قلم آفتاب شاہ کتاب آفتابیات








