ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر سیوریج منصوبہ کے تحت مسنگ سیوریج لائنز ڈالنے پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ کنٹریکٹر کو ایک ہی وقت میں چھ سے سات پوائٹس پر کام شروع کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں

جھنگ(سٹارنیوزآنلائن)ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر سیوریج منصوبہ کے تحت مسنگ سیوریج لائنز ڈالنے پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ کنٹریکٹر کو ایک ہی وقت میں چھ سے سات پوائٹس پر کام شروع کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ڈسپوزل ٹبہ شاہ سلطان سے سبزی منڈی اور لاری اڈا کی جانب مسنگ لائنز ڈالنے پر کام تیزی سے جاری ہے۔کراماں والا ڈسپوزل سے دارلسکینہ روڑ کی طرف مسنگ لائنز ڈالنے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سیٹلائٹ ٹاون زون ون میں بھی مسنگ سیوریج لائنز پر کام جاری ہے۔جامع چوک سے بیگ کالونی، کلمہ چوک سے شوگر ملز،جامع چوک سے دارلسکینہ روڑ،شوگر ملز سے ڈسپوزل تک نئی سیوریج لائنز ڈالنے پر آئندہ ہفتہ کام کا آغاز ہو گا۔منصوبہ کی جلد تکمیل کیلئے ٹیموں سے روزانہ کی پیش رفت بارے جائزہ میٹنگ کی جا رہی ہے۔تین ماہ میں سیوریج منصوبہ کو مکمل کرنے کا ٹاسک ٹیموں کو دیا گیا ہے۔

رپورٹ رانا محمد رمضان سٹارنیوز جھنگ