ضلعی انتظامیہ شہریوں کو اشیاءضروریہ کی سستے داموں فراہمی کےحوالے سے مسلسل متحرک ہےڈی سی جھنگ

جھنگ (سٹارنیوز)ڈپٹی کمشنرعبداللہ خرم نیازی نے علی الصبح سبزی و پھل منڈی کا دورہ کیا اورمختلف شیڈزمیں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کےعمل کی مانیٹرنگ کی اور اپنی نگرانی میں مختلف سبزیوں کی بولی کروائی۔اس موقع پرانہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو اشیاءضروریہ کی سستے داموں فراہمی کےحوالے سے مسلسل متحرک ہے۔سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے سبزی منڈی کی باقاعدگی سے براہ راست مانیٹرنگ کی جار ہی ہے تاکہ شہریوں کو ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ ریٹس پر اشیاءضروریہ دستیاب ہوں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ نیلامی کا عمل شفاف اور طے شدہ طریقے کے مطابق ہونا چاہیے۔ دوکانداروں اور پھڑیوں کے پاس سرکاری ریٹ لسٹ موجود ہو اور اسی کے مطابق سبزی اور پھلوں کی فروخت یقینی بنائی جائے۔

رپورٹ رانا محمد رمضان سٹارنیوز جھنگ