مسجد سکینہ الصغریٰ جتوئی

تحریر ڈاکٹر اقبال ندیم ملانہ گولڈمیڈلسٹ

مسجد سکینہ الصغریٰ کوٹلہ رحم علی جتوٸی ضلع مظفر گڑھ
یہ عظیم الشان مسجد جتوئی شہر سے 12 کلومیٹر دور کوٹلہ رحم علی شاہ میں واقع ہے
جتوئی میں واقع اپنی مثال آپ یہ مسجد ڈاکٹر سید اسماعیل احمد نے 200 سال پرانی مسجد پر تعمیر کروائی جونا صرف اسلامی شاہکار کی عکاس ہے بلکہ اپنی فن تعمیر میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ڈاکٹر صاحب کی اسلام سے محبت بھی اس کی تعمیر کا منہ بولتا ثبوت ہے (آپ امریکہ میں ماہر امراض قلب ہیں)
جس کی بنیاد 31 جنوری 2006 کو رکھی گئی تھی اور ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں اس عظیم شاہکار کو مکمل کر لیا گیا 52 کنال پر تعمیر کردہ مسجد جس میں 4000 نمازیوں کی گنجاٸش ہے دو بڑے مینار جو دور ہی سے نظر آتے ہیں اس کے علاوہ ایک مرکزی گنبد اور چھوٹے چھوٹے 52 گنبد اور میناروں کی بلندی 55 میٹر ہے جو ترکی فن تعمیر کی عکاسی کرتے ہیں
نہایت خوبصورت اور دیدہ زیب مسجد انتہاٸی پرکشش ہے ترکی فن طرز تعمیر کی عکاس مسجد جس کو نا صرف ترکی طرز تعمیر پہ آراستہ کیا گیا بلکہ ماہر خطاطی و نقش نگاری ترکی سے ہی آۓ اور یہاں اپنے فن کا مظاہرہ کیا
ترکی کے ماہروں نے اپنے فن خطاطی سے اس مسجد کے دور دیوار چھتوں کو آیات قرآنی سے بھی سجایا ساتھ ساتھ ملتانی کاشی کری سے مختلف قسم کے پھول اور رنگ اس اسلامی شاہکار کا علیحدہ ہی حسن نکھارتے ہیں
اس کی تینوں منزلیں بہت عمدگی و مہارت سے بناٸی گٸ ہیں
چھتوں سے لٹکتے نہایت قیمتی اور خوبصورت فانوس اور مزید رنگ نکھارتے برقی قمقمے اس کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتے ہیں
یہ عظیم الشان فن تعمیراتی اور مذہبی عمارت امن ، محبت اور ایمان کی علامت ہے۔
ماہ رمضان میں یہاں 4 سو سے زیادہ افراد اعتکاف کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔
مختصر یہ کے یہ مسجد قبلہ ڈاکٹر محمد اسماعیل شاہ بخاری کی اسلام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے
یہ مسجد نا صرف جتوٸی بلکہ ضلع مظفر گڑھ کی پہچان ہے جسے دیکھنے پورے پاکستان سے لوگ آتے ہیں اور ناصرف اس کی طرز تعمیر اور خوبصورتی سے لطف اٹھاتے ہیں بلکہ اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں مسجد کو دیکھ کر بنانے والوں کے لیے دل سے دعا نکلتی ہے آپ اس دلنشین مسجد کو دیکھ کر بنانے اور آباد کرنے والوں کے لیے دعا کریں
یاد رکھیں سب سے خوبصورت جذبات وہ ہوتے ہیں جن کی آپ وضاحت نہیں کر سکتے.

ڈاکٹرمحمد اقبال ندیم ملانہ(گولڈمیڈلسٹ)