آغا مصطفی گیلانی جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے صدر نامزد حافظ عمیر الغزالی

جھنگ (سٹارنیوز) نیا شہر ۔جھنگ ڈویژن بناو تحریک نیا شہر زون کے زیر اہتمام یوم تاسیس پر استحکام جھنگ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مرکزی و زون قیادت نے شرکت کی ۔اس کے علاوہ نیا شہر کے تمام یونٹس کے قائدین شریک ہوئے۔اس کنونشن میں مرکزی شوری کے فیصلے کے مطابق آغا مصطفی گیلانی کو جھنگ ڈویژن بناو تحریک کا صدر نامزد کیا گیا۔علاوہ ازیں مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جھنگ کے نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم دیا ہے جو انکو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھے گا اور انکے حق کی آواز بلند کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔سیوریج کی تباہی ہو کا ریلوے اسٹیشن کی بربادی ۔لاہور کیمپس برائے خواتین کی بدحالی ہو یا ٹرانسپورٹ کے مسائل ہوں ہر ایک مسئلہ ہم آواز بلند کرتے رہیں گے ۔آغا مصطفی گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں موجودہ سیاسی کرداروں سےنفرت ہو چکی ہے جو صرف ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں قوم و ملت کے لئیے ان کے اندر کوئی فکر نا ہے۔جھنگ کو ہر طبقہ کے نمائندہ محرومی کا شکار کیا ہے ۔مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ ڈویژن بناو تحریک اخلاص سے دن رات جدوجہد کر رہی ہے چوہدری مقبول سردار کا کہنا تھا جھنگ ڈویژن بناو تحریک وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اس پروگرام میں ہاشم اسلم انصاری ۔محمد شہباز نجمی ۔مولانا عبد الواحد ۔رضوان شبیر انصاری ۔چوہدری منظر حسین ۔محمد عقیل الرحمان دیندار ۔مہر انصر سربانہ ۔محمد ارشد بھٹی۔سکندر خان۔ڈاکٹر الیاس انور ۔میاں محند حسنین کلیکہ غلام عباس نول۔حافظ ابرار الحق اور دیگر نے شرکت کی ۔