بارہ میل میں ونوئی راجباہ پل کا ایک حصہ گر گیا،مسافر اور طلباء و طالبات سخت پریشان،متعدد حادثات ہو چکے،کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے کا اندیشہ،محکمہ انہار کے افسران فوری طور پر پل کو تعمیر کروائیں،اہلیان علاقہ کا مطالبہ
بارہ میل(نامہ نگار)بارہ میل میں ونوئی راجباہ پل کا ایک حصہ گر گیا،مسافر اور طلباء و طالبات سخت پریشان،متعدد حادثات ہو چکے،کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے کا اندیشہ،محکمہ انہار کے افسران فوری طور پر پل کو تعمیر کروائیں،اہلیان علاقہ کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق بارہ میل میں راجباہ ونوئی پر بنا پل جو کہ سینکڑوں دیہاتوں کے عوام کے لیے گزر گاہ بھی تھا گر گیا ہے،اس پل سے موہری پور،ماڑی سہو،رائے پور،رکن والا،حشمت مرالی بٹہ کوٹ و دیگر علاقوں کی عوام روزانہ کے حساب سے گزر کر اپنے گھروں کو جاتی ہے،گورنمنٹ کے اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات بھی اسی پل سے گزرتے ہیں،دینی مدراس کے طلباء بھی یہیں سے گزرتے ہیں ٹوٹی ہوئی پل پر متعدد حادثات ہو چکے ہیں اور مزید کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے کا اندیشہ ہے،متعدد بار اہلیان علاقہ نے محکمہ انہار افسران کے نوٹس میں بھی دیا محکمہ انہار کے افسران نے پل کی تعمیر کے لیے سروے بھی کروائے لیکن کوئی بھی طریقہ پل تعمیر کرنے میں اپنا کردار ادا نہ کر سکا،بلکہ سروے ردی کی ٹوکری میں چلے گئے،اہلیان بارہ میل نے محکمہ انہار افسران،کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور جلد از جلد ٹوٹی ہوئی پل کو تعمیر کیا جائے۔













