محکمہ لائیو سٹاک میں الٹی گنگا بہنے لگی،الزامات کی زد میں انکوائریوں کا سامنا کرنے والے افسران اپنے چہیتے ملازمین کو ریلیف دینے کے لیے فرضی انکوائریوں میں مصروف،صحافیوں کو ثبوت پیش کرنے کے احکامات،اعلی حکام نوٹس لیں

بارہ میل(نامہ نگار)محکمہ لائیو سٹاک میں الٹی گنگا بہنے لگی،الزامات کی زد میں انکوائریوں کا سامنا کرنے والے افسران اپنے چہیتے ملازمین کو ریلیف دینے کے لیے فرضی انکوائریوں میں مصروف،صحافیوں کو ثبوت پیش کرنے کے احکامات،اعلی حکام نوٹس لیں۔تفصیل کے مطابق سابق ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک خانیوال ڈاکٹر تحسین اعجاز جو کہ کرپشن و اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت لاتعداد الزامات کی وجہ سے بیشتر انکوائریوں کا سامنا کر رہے ہیں لیکن حیران کن طور پر ان کی انکوائریاں اعلی افسران کی بجائے افسران کر رہے ہیں اور محکمہ لائیو سٹاک سردار پور اور عبدالحکیم میں تعینات ویٹرنری ڈاکٹر کاشف جس پر بھی کرپشن کے اور بدعنوانیوں کے درجنوں الزامات ہیں اور اسے ڈاکٹر تحسین اعجاز کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے کی انکوائریاں سابق ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک خود کر رہے ہیں تاکہ ان کو ریلیف دیا جا سکے اس سلسلے میں ڈاکٹر کاشف کو ہر حالت میں بچانے کے لیے ڈاکٹر تحسین اعجاز خبریں لگانے والے صحافیوں کو کال کرکے خبروں کے ثبوت مانگ رہے ہیں اور اپنے دفتر بھی بلا رہے ہیں جبکہ تمام ثبوت میڈیا نمائندگان انکوائری آفسیرز کو پہلے دے چکے ہیں لیکن موصوف ڈاکٹر میڈیا نمائندگان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ آپ لکھ دو کہ ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے تاکہ ڈاکٹر کاشف کو انکوائریوں میں کلین چٹ دی جا سکے،اس طرح کے ہتھکنڈوں سے انکوائریوں کو التوا کا شکار کیا جا رہا ہے،اہلیان علاقہ اقبال،علی شیر،محمد خان،احمد علی،غلام رسول و دیگر نے ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک پنجاب سے مطالبہ کیا کہ غیر جانبدار افسران سے جلد از جلد انکوائری مکمل کروا کر ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی