تھانہ بارہ میل کے سب انسپکٹر اکرام شاہ مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے

بارہ میل(نامہ نگار)تھانہ بارہ میل کے سب انسپکٹر اکرام شاہ مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے،تھانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،ایس ایچ او تھانہ بارہ میل چوہدری اشرف آرائیں سمیت تھانے کے ملازمین اور سیاسی و سماجی،کاروباری اور صحافتی حلقوں نے ریٹائرڈمنٹ کے موقع پر اکرام شاہ کو مبارکباد پیش کیں اور پھولوں کے ہار پہنائے،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بارہ میل چوہدری اشرف آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ کسی اعزاز سے کم نہیں ہے،سب انسپکٹر اکرام شاہ نے اپنی تعیناتی کے دوران متعدد کریمینل گینگز گرفتار کیے اور لاتعداد چور،ڈکیت اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان پر مقدمات درج کرکے ان کو چالان کیا،ریٹائرڈمنٹ کے موقع پر ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اکرام شاہ کے ساتھ ہیں،ریٹائرمنٹ کے پروگرام میں سب انسپکٹر سلیم میتلا،اے ایس آئی سعید احمد،محرر محمد ارشد،ہیڈ کانسٹیبل اجمل مان،رضا کار شاہد سکھیرا،رانا محمد سرور،اقبال چوہان،ڈاکٹر عبدالغفار،راؤ عالمگیر،مہر دانش ہتار،آصف مظہر سہو و دیگر بھی موجود تھے۔

۔

بارہ میل میں ونوئی راجباہ پل کا ایک حصہ گر گیا،مسافر اور طلباء و طالبات سخت پریشان،متعدد حادثات ہو چکے،کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے کا اندیشہ،محکمہ انہار کے افسران فوری طور پر پل کو تعمیر کروائیں،اہلیان علاقہ کا مطالبہ بارہ میل میں ونوئی راجباہ پل کا ایک حصہ گر گیا،مسافر اور طلباء و طالبات سخت پریشان،متعدد حادثات ہو چکے،کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے کا اندیشہ،محکمہ انہار کے افسران فوری طور پر پل کو تعمیر کروائیں،اہلیان علاقہ کا مطالبہ