ڈویژنل انگلش تقریری مقابلوں میں عائشہ شبیر سرفہرست،اول پوزیشن کی حقدار، مبارکبادیں دینے والوں کاتانتا بندھ گیا،
سلطان باہو(سٹارنیوز) ڈویژنل انگلش تقریری مقابلوں میں عائشہ شبیر سرفہرست،اول پوزیشن کی حقدار، مبارکبادیں دینے والوں کاتانتا بندھ گیا،تفصیلات کےمطابق پنجاب ٹیچرز یونین جھنگ کے نائب صدر غلام شبیر کی ہونہار دختر عائشہ شبیر جو کہ چناب کالج جھنگ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ ہیں نے گزشتہ روز انگلش سپیچ کے تقریری مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، جس پر سماجی، سیاسی اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دئیے گئے ہیں، صدر پنجاب ٹیچرز یونین جھنگ محمد انور جپہ، چیف میڈیا ایڈوائزر انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب شیخ امتیازرحمانی، صدر پی ٹی یو شیخ شفقت عباس، رمضان انقلابی، صدر آل الائنس ٹیچرز یونین پنجاب، میڈم فرخندہ عثمان، بشیر ساحل ،عابدسلیم بھٹہ،چوہدری شفیق فہد، سمیت معززین علاقہ نے بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو مبارکباد دی ہے۔
رپورٹ امتیاز شیخ













