اٹھارہ ہزاری ۔تریموں کالونی کی جامع مسجد میں چوری کی واردات رات کی تاریکی میں چور لاکھوں کا سامان لے اُڑے

اٹھارہ ہزاری ( نمائندہ سٹار نیوز) ہیڈ تریموں کالونی کی جامع مسجد میں چوری کی واردات رات کی تاریکی میں چور لاکھوں کا سامان لے اُڑے کالونی کے چوکیدار بے خبر سوئے رہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ہیڈ تریموں کالونی کی جامع مسجد سے چوروں نے رات کی تاریکی میں وضو خانہ اور واش روم میں لگی قیمتی ٹوٹیاں اور کیچن کا قیمتی سامان جس کی مالیت تقریباً 2 لاکھ روپے بنتی ہے چور لے جانے میں کامیاب ہو گئے زرائع نے بتایا کہ کالونی کے چوکیدار آپنے گھروں میں جا کر سو جاتے ہیں اور مفت کی تنخواہیں بٹورتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے چوکیداروں کی غفلت کی وجہ سے چوری کا سلسلہ جاری ہے جس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ مسجد کے اندر وضو خانہ اور واش روم میں ٹوٹیاں نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے مسجد میں نمازیوں کی تعداد کافی کم پڑ گئی ہے شہریوں نے انتظامیہ اور ایکسیئن ہیڈ تریموں سے گزارش کی ہے کہ مسجد میں پانی کی بحالی کے لیے نئی ٹوٹیوں کا فوری بدوبست کیا جائے تاکہ نمازیوں کی مشکلات کو دور کیا جا سکے مزید شہریوں نے تھانہ اٹھارہ ہزاری کے ایس ایچ او حافظ عبداللہ جپہ اور ڈی پی او جھنگ سے اپیل کی ہے کہ چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور مسجد کا سامان برآمد کر کے واپس دلوایا جائے

برکت اللہ نمائندہ سٹار نیوز اٹھارہ ہزاری