بین الاضلاعی جھنگ بھکر روڈ مختلف مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،حادثات معمول بن گئے ایمرجنسی پر مریضوں کو ہسپتال تک پہنچانا مشکل بن گیا جھنگ بھکر روڈ واصو،ڈال موڑ،بھریڑی،چیلانوالہ اور دیگر مقامات پر عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے آئے روز حادثات رونما ہونا معمول بن چکاحادثات میں متعدد افراد جانیں اور جسمانی اعضاء کھو چکے ہیں
اٹھارہ ہزاری(نامہ نگار)بین الاضلاعی جھنگ بھکر روڈ مختلف مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،حادثات معمول بن گئے ایمرجنسی پر مریضوں کو ہسپتال تک پہنچانا مشکل بن گیا جھنگ بھکر روڈ واصو،ڈال موڑ،بھریڑی،چیلانوالہ اور دیگر مقامات پر عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے آئے روز حادثات رونما ہونا معمول بن چکاحادثات میں متعدد افراد جانیں اور جسمانی اعضاء کھو چکے ہیں روڈ پر بنے گھڑوں،نوکیلےپتھروں اور خستہ حالی کے باعث مسافروں کو گاڑیوں کی مرمت کی مدمیں بھی لاکھوں کا نقصان ہورہا ہے حادثات اور ایمرجنسی پر ہسپتال لے جاتے اکثر مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب ودیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لے کر فوری سڑک کی تعمیر ومرمت کرانے کا مطالبہ کیا ہے
رپورٹ برکت اللہ سٹار نیوز آٹھارہ ہزاری












