حکومت پنجاب کا منصوبہ،،اب گاؤں چمکیں گے،،بری طرح فلاپ،یونین کونسل مبارک پور میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر موجود،سیکرٹری یونین کونسل کی کارکردگی زیرو،ڈپٹی کمشنر خانیوال نوٹس لیں،اہلیان علاقہ
بارہ میل(نامہ نگار)حکومت پنجاب کا منصوبہ،،اب گاؤں چمکیں گے،،بری طرح فلاپ،یونین کونسل مبارک پور میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر موجود،سیکرٹری یونین کونسل کی کارکردگی زیرو،ڈپٹی کمشنر خانیوال نوٹس لیں،اہلیان علاقہ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ ماہ حکومت پنجاب کی طرف سے،،اب گاؤں چمکیں گے،،شروع کیا گیا جس کے تحت پنجاب بھر میں ہر یونین کونسل کی صفائی کا عمل شروع ہوا اس منصوبے کے لیے سرکار کی طرف سے کروڑوں روپے کے فنڈز بھی جاری کیے گئے لیکن کبیروالا کی یونین کونسل مبارک پور میں سرکار کا منصوبہ،،اب گاؤں چمکیں گے،،بری طرح فلاپ ہو گیا ہے فنڈز ہڑپ ہو گئے ہیں،یونین کونسل کے سیکرٹری عابد بندیشہ کی کارکردگی بالکل زیرو ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر موجود ہیں،اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی













