آج یونیورسٹی آف جھنگ کے ملازمین کو احتجاج کرتے ہوئے پانچ روز ہو گئے
جھنگ (سٹارنیوز)آج یونیورسٹی آف جھنگ کے ملازمین کو احتجاج کرتے ہوئے پانچ روز ہو گئے لیکن بہت افسوس کی بات ہے کہ بالا حکام کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا ۔۔۔ ہمارا احتجاج پر امن ہے۔۔ ہمارے احتجاج کا کسی بھی سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔۔۔ بعض لوگ ہمارے احتجاج کو سیاست میں الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں خدارا ہمارے احتجاج کو سیاست کے ساتھ جوڑنے کی کوشش نہ کی جائے ۔۔۔ ہمارا جائز مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی کو دستخط کی کوئی بھی اتھارٹی دی جائے خزانچی یا وسی آئیں یا نہ آئیں یا آتے جاتے رہیں ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں بس ہم یہ چاہتے ہیں کہ یونیورسٹی کو مستقل طور پر دستخط کی اتھارٹی دی جائے تاکہ تمام ملازمین کو ان کی تنخواہیں مل سکیں اور یونیورسٹی کے تمام انتظامی امور احسن طریقے سے چل سکیں اور ادارہ اپنی ترقی کی راہ پر گامزن رہے ۔۔۔
رپورٹ محمد رمضان سٹارنیوز جھنگ












