تاجر برادری نے ملکی تعمیر وترقی میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ عرفان لطیف میر
چونڈہ (سٹارنیوز ) تاجر برادری نے ملکی تعمیر وترقی میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ پہلے کرونا کے دوران تاجر برادری نے شدید مشکلات اور مالی نقصانات برداشت کئے۔ اب سموگ لاک ڈاؤن کی آڑ میں تاجر برادری کے لئے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔ سموگ لاک ڈاؤن کے دوران ضلعی انتظامیہ نے تاجر برادری کو لاکھوں روپے کے جرمانے اور ان کو گرفتار کرکے ان کی عزت ونفس کو مجروع کیا جانا قابل مذمت ہے۔ جرمانے کرنے کا مقصد تاجروں کو کاروبار چھوڑنے پر مجبور اور ان کو عبرت کا نشان بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران سیٹھی پلازہ کے صدر عرفان لطیف میر نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر لاکھوں روپے کا ٹیکس ادا کرتے ہیں پرامن شہری بن کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ تاجروں نے ہر موقع پر حکومت وقت سے بھرپور تعاون کیا ہے۔ مگر افسوس ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے تاجر برادری کیخلاف ظالمانہ اقدامات کرکے ان کے لئے کاروباری کرنا مشکل کردیا ہے۔ سیالکو ٹ کی تاجر برادری خوف وہراس کا شکار ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تاجر دشمن رویہ کا مظاہر ہ کرنے والے آفیسران کا محاسبہ کیا جائے اور تاجر برادری کو پرامن ماحول میں کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔
رپورٹ خرم شہزاد چونڈہ













