”اقبال سنز““ بس سروس
تحریر محمد رمضان 
جھنگ لاہور ”اقبال سنز““ بس سروس (فلاٸینگ کوچ)
کیا کرنا ایسے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا جواسلام کے نام پرخاصل کیاگیاہو اور بندہ بس میں دوران سفر نماز بھی ادانہ کرسکے نماز کے لٸے گاڑی روکنے کاکہیں توجواب ملتا ہے کہ کمپنی مالکان کی طرف سے اجازت نہیں ہے۔اج اتوار کو لاہور سے جھنگ کے لٸے اقبال سنز کی بس پر سفر کرنے کااتفاق ہوا جو 3بجے سہہ پہر سٹی ٹرمینل سےجھنگ کے لٸے روانہ ہوٸی جب وہ چراغ آباد انزٹرچینج سے نیچے اتری تواس نے لوکل بس کی شکل اختیار کرلی اور راستے میں آنے والے ہراسٹاپ پر رکتی ہوٸی آٸی لیکن پابندی صرف نماز کے لٸے رکنے پرہے ۔ اس کمپنی نے اپنی بسوں پر جماعت اسلامی جیسی دینی اور مذہبی جماعت کے امیر سراج الحق کی تصاویر بھی لگا رکھی ہیں لیکن دین کے ایک اہم رکن کی اداٸیگی کے لٸے ان کے پاس ٹاٸم نہیں ہوتا ۔بس میں شوگر کے مریض پراسٹیٹ کے مریض اور بوڑھےافراد جن میں عورتیں اوربچے بھی شامل ہوتے ہیں اوروہ اتنی دیر تک اپنے مثانے پر کنٹرول کرنے سے قاصر ہوتے ہیں ان کے لٸے یہ سفر انتہاٸی تکلیف دہ صورت اختیار کرلیتا ہے ۔کاش کسی کواس صورتحال کا نوٹس لینے کا خیال آجاٸے ۔













