میرپور خاص 2019 سے پولیو فری ضلع ہے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود
میرپورخاص (
سٹارنیوز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنروں اورمحکمہ صحت کے افسران کی اجتماعی کاوشوں سے میرپور خاص 2019 سے پولیو فری ضلع ہے اس بات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ماضی کی مہم کی طرح اس مہم میں بھی 100 فیصد کوریج کی جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنروں کی مدد سے ریفیوزل کیسز ختم کر دیے گئے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر نارائن داس نے کہا کہ 27 نومبر سے یکم دسمبر تک شروع ہونے والی پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں مہم کے دوران تین لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں 1ہزار موبائل ٹیمیں 97 فکسڈ پوائنٹ بنائے گیئے ہیں اور جبکہ 53 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پولیو کے دو کیس ظاہر ہونے کی وجہ سے والدین کو اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوانا چاہیے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی قیادت نے پولیو اگاہی ریلی بھی نکالی گئی جس میں روینو افسران اور محکمہ ہیلتھ تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی ۔رپورٹ کفیل خان غوری












