محکمہ ماحولیات اور زراعت افسران کی ناقص کارکردگی سموگ پھیلانے کا سبب بننے لگے فرضی کارروائیاں مبینہ حصہ وصولی جاری،اعلیٰ حکام نوٹس لیں
بارہ میل(نامہ نگار)محکمہ ماحولیات اور زراعت افسران کی ناقص کارکردگی سموگ پھیلانے کا سبب بننے لگے فرضی کارروائیاں مبینہ حصہ وصولی جاری،اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔تفصیل کے مطابق تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقوں سردار پور، نواں شہر، سلارواھن، ککڑھٹہ، چوکی نڑھول، سرائے سدھو، بارہ میل، چوپرھٹہ اور دیگر دیہاتی علاقوں میں فصلوں کی باقیات کو محکمہ زراعت کی مبینہ ملی بھگت سے آگ لگانے کا سلسلہ جاری ھے حکومتی احکامات کے مطابق دھان کی باقیات کو آگ لگانے پر پندرہ ھزار روپے فی ایکڑ جرمانہ عائد کیا گیا جائے گا لیکن زراعت افسران مذکورہ کسانوں سے فی ایکڑ مبینہ دس ھزار روپے رشوت وصول کررھے ھیں جبکہ بیشتر زراعت افسران صرف انہی لوگوں کے خلاف استغاثہ دیتے ھیں جو “تعاون”نہیں کرتے ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا نے سموگ پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے والے افسران کے خلاف رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی ھے یاد رھے کہ زراعت افسر ککڑھٹہ شہروز پر کھاد ڈیلرز سے مبینہ مک مکا کے عوض کھاد بلیک میں فروخت کروانے کے بے شمار الزامات کے باوجود آج تک کوئی کاروائی نہیں ھوسکی جبکہ دوسری جانب محکمہ ماحولیات کے افسران بھی اعلیٰ حکام کو خوش کرنے کے لیے اکا دکا فرضی کارروائیاں کر رھے ھیں آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کو سیل کرکے دوسرے دن ھی مال پانی لیکر کھول دیا جاتا ھے جبکہ آلودگی پھیلانے والے کارخانوں اور فیکٹریوں کے خلاف مبینہ مال پانی لے کر کوئی کاروائی نہیں کی جاتی عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ھے۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی












