احمدپورسیال یونین کونسل نمبر80 بنگلہ یاسمین کا کرپٹ عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں لینے لگ گیا، کبھی کبھار دفتر کا چکر لگانے والے عملہ نے بھی ڈیتھ سرٹیفکیٹ سمیت کسی بھی جائز کام کیلئے ہزاروں روپے رشوت طلب کی جاتی ہے، نا دینے کی صورت میں روزانہ دفتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں، سائلین نے نگران وزیر اعلی محسن نقوی، کمشنر فیصل آباد، اور ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی سے کرپٹ عملہ اور سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب، یونین کونسل نمبر80 بنگلہ یاسمین تحصیل احمدپورسیال کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا، آنے والے سائلین کا مزید کہنا تھا کہ رشوت نہ دینے پر عملہ کی جانب سے دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں،،

رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز