فصلوں کی باقیات کو جلانے کا معاملہ،محکمہ زراعت اور پولیس ملازمین نے روزی روٹی کا ذریعہ بنا لیا،کسانوں کو بلیک میل کیا جانے لگا،ملازمین نے لاکھوں کما لیے،اعلی حکام نوٹس لیں،اہلیان علاقہ

بارہ میل(نامہ نگار)فصلوں کی باقیات کو جلانے کا معاملہ،محکمہ زراعت اور پولیس ملازمین نے روزی روٹی کا ذریعہ بنا لیا،کسانوں کو بلیک میل کیا جانے لگا،ملازمین نے لاکھوں کما لیے،اعلی حکام نوٹس لیں،اہلیان علاقہ۔تفصیل کے مطابق سموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے،دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں پر سختی سے پابندی عائد کی ہے متعدد پر مقدمات بھی درج ہوئے کچھ کو جرمانے ہوئے لیکن تحصیل کبیروالا میں محکمہ زراعت اور مقامی پولیس کے ملازمین نے چھوٹے اور بڑے کسانوں کو ناجائز تنگ کرنا شروع کر رکھا ہے انٹر نیٹ لوکیشن کا بہانہ بنا کر کسانوں کو بلیک میل کرکے رشوت بٹوری جا رہی ہے کچھ ملازمین نے دھان کی باقیات کو آگ لگانے والے کسانوں سے لاکھوں روپے بٹورے ہیں کسانوں سے لی گئی رقم سرکاری خزانے میں جانے کی بجائے مذکورہ ملازمین کی جیبوں میں جا رہی ہے،ملازمین دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں کچھ ملازمین افسران بالا کا نام لے کر بھی کسانوں سے رشوت بٹور رہے ہیں،کسان جو کہ پہلے بھی اجناس کے کم ریٹ بلیک میں خریدی گئیں کھادیں اور مہنگی ادویات کی وجہ سے بہت پریشان تھا اوپر سے سموگ اور غلط انٹرنیٹ لوکیشن کی وجہ سے ملازمین کسانوں کو،،نوچ،،رہے ہیں،عوامی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی