دھان چوری کرتے ہوئے چور رنگے ہاتھوں عوام نے پکڑ لیا،تین چور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار،پکڑے گئے چور کی عوام نے درگت بھی بنائی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،
بارہ میل(سٹارنیوز)دھان چوری کرتے ہوئے چور رنگے ہاتھوں عوام نے پکڑ لیا،تین چور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار،پکڑے گئے چور کی عوام نے درگت بھی بنائی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی،چور پولیس کے حوالے،بقیہ تمام فرار چور گرفتار کیے جائیں،اہلیان علاقہ،شفاف تفتیش کی جائے گی اور مکمل گینگ گرفتار کیا جائے گا،ایس ایچ او تھانہ بارہ میل ملک سلیم میتلا کی میڈیا سے گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تھانہ بارہ میل کی حدود جودھ پور روڈ کے پاس اشتیاق احمد آرائیں کا دھان چور چوری کرنے لگے کہ پتہ چلنے پر اہلیان علاقہ نے زبیر ولد شوکت قوم ماچھی سکنہ جودھ پور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ اس کے بقیہ تین ساتھی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے پکڑے گئے مذکورہ چور کی عوام نے خوب درگت بنائی بعد ازاں مقامی پولیس اطلاع پر موقع پر پہنچ گئی اور پکڑے گئے چور کو تھانے میں بند کر دیا،جب عوام نے چور کو پکڑا تو ویڈیو بھی بنائی جو کہ بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ویڈیو میں مذکورہ چور متعدد چوریوں و ڈکیتیوں کا انکشاف کر رہا ہے،تاہم پولیس تفتیش میں متعدد چوریوں و ڈکیتیوں سے پردہ اٹھنے کا امکان ہے،ایس ایچ او تھانہ بارہ میل ملک سلیم میتلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چور کی تفتیش کرکے مکمل گینگ کو گرفتار کروں گا،معززین علاقہ راؤ ادریس خان،اشرف مغل،اکبر آرائیں،راؤ طاہر نمبردار،چوہدری ساجد کمبوہ،محمد حسین باٹی،محمد رمضان قادری،مظہر حسین باٹی،رانا سرور،قسور نوناری و دیگر نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ مکمل گینگ کو گرفتار کیا جائے اور ان کی شفاف تفتیش کی جائے تو بہت کچھ سامنے آ سکتا ہے۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی












