ترقیاتی کاموں کی شفافیت۔ معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو گا۔ میرٹ کی پاسداری اولین ترجیح ھے۔ ان خیالات کا اظہار ایکسین بلڈنگ ڈویژن جھنگ انجینئر رائے خرم ارشد
جھنگ (سٹارنیوز)ترقیاتی کاموں کی شفافیت۔ معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو گا۔ میرٹ کی پاسداری اولین ترجیح ھے۔ ان خیالات کا اظہار ایکسین بلڈنگ ڈویژن جھنگ انجینئر رائے خرم ارشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں تمام ترقیاتی و تعمیراتی سکیموں پر طے شدہ مطلوبہ محکمانہ معیار کے مطابق کام جاری ھے۔ اور تمام ٹھیکیداروں ( گورنمنٹ کنڑیکٹرز ) کو دو ٹوک الفاظ میں بتا دیا گیا ھے۔ کہ قومی ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر جاری تعمیراتی کا موں کی خود نگرانی اور موقع پر جا کر چیکنگ کرونگا ۔ ایکسین بلڈنگ جھنگ انجینئر رائے خرم ارشد کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور مقدار کا خاص خیال رکھا جائے گا ۔ اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ قومی ترقیاتی منصوبے طے شدہ محکمانہ معیار کے مطابق بر وقت مکمل کئے جائیں گے ۔ #
رپورٹ علی رحمان انصاری












