سلطان باہو(بیوروچیف)حکومت پنجاب ملازمین سے کئے گئے وعدے ایفا کرے،ازور بھٹی ۔وعدے پورے نہیں ہوئے تو جنوری میں احتجاج کیا جائے گا، ساجد قدیر ۔انگلش ٹیچرزکو سیون اے کے تحت پچیس سالہ حقوق دیئے جائیں،امتیازرحمانی۔تفصیلات کےمطابق اگیگا پنجاب کے مرکزی وائس چیئرمین محمد ازور بھٹی، انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین میاں ساجد قدیر،انگلش ٹیچرز ایسوسی پنجاب کے چیف میڈیا ایڈوائزر شیخ امتیازاحمدرحمانی ودیگرز نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر تعلیم کی زیر صدارت ہونے والے اگیگا قیادت کے ساتھ مذاکرات میں طے شدہ امور پر فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے، اگر وعدوں میں مزید تاخیر ہوئی تو اساتذہ کرام اور ملازمین کی یونین جنوری 2024میں دوبارہ سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ انگلش ٹیچرز کو 7Aکے تحت اب تک ایس ایس ٹی نہیں بنایا گیا اور ان کے بنیادی حقوق سے گزشتہ ستائیس سال سے محروم رکھاگیا ہے۔انگلش ٹیچرز میں طے شدہ سروسز رولز پر عدم عملدرآمد سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔













