شور کوٹ کی محرومیوں کا خاتمہ کروں گا مہر علی عباس کملانہ سیال
شور کوٹ (سٹارنیوز)ان شاءاللہ اپنے انتخابی حلقے PP129 میں باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرنے سے پہلے آپ سب کی بے لوث محبتوں کا شکرگزار ہوں جو آپ مجھے نوازتے رہے ہیں میں نے ہر حال میں اپنا وقت اہل علاقہ کے ساتھ ان کے درمیان گزارا ہے آپ مجھ سے بخوبی واقف ہیں میرے ماضی اور میرے کردار پہ نظر ضرور ڈالٸے گا اور باقی امیدواران سے موازنہ کر کے اندازہ خود کیجیٸے گا کہ میں آپ کی بہتر نماٸندگی کرسکتا ہوں عوامی آدمی ہوں ہمیشہ عوام کے درمیان رہتا ہوں اور شورکوٹ کے مساٸل مڈل و لوٸر کلاس کے مساٸل سے بخوبی واقف ہوں ۔ آپ کے ووٹ کی بھیک نہیں مانگوں گا بلکہ آپ سے آپ کے اعتماد اور حقیقی نماٸندگی کا ووٹ حاصل کرنا چاہوں گا ۔
اگر آپ کا دل گواہی دے کہ میں آپ کے حقوق کیلٸے اور شورکوٹ کے مساٸل کے حل کے لٸے زیادہ بہتر اور موثر طریقہ سے لڑسکتا ہوں تو پھر آٸیں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم شورکوٹ کی محرومیوں کا ازالہ کرسکیں
ان شاءاللہ اس بار ہم منفرد طریقہ سے الیکشن لڑیں گے جس سے حقیقی ورکرز اور عوامی مساٸل کے حل کی راہیں آسان ہوں گی۔
ہمارا مقصد اپنے ڈیرے آباد کرنا نہیں بلکہ ادارے آباد کرنا ہے ۔
ہمارا منشور اپنے فراٸض چھوڑ کر بلدیاتی نماٸندوں کے فراٸض پہ قبضہ نہیں بلکہ بہترین قانون سازی ہے جس سے عوام کسی نام نہاد سیاستدان کی محتاج نا رہے ۔
ہمارا مقصد اقتدار پہ قبضہ نہیں بلکہ اللہ پاک کی رضا کیلٸے اللہ کی مخلوق کی بلاتفریق خدمت ہے۔
ہم آپ کے اور شورکوٹ کے مساٸل کے حل کے لٸے کوشاں ہیں مہر علی عباس خان کملانہ سیال
رپورٹ کلیم اللہ طور سٹارنیوز شورکوٹ
#ImranKhan #PTI #PP128 #جھنگ #شورکوٹ #AsadUmar #Shorkot #ورکرز_کی_آواز_علی_عباس #علی_عباس_خان_کملانہ_سیال #انشإاللہmpaشورکوٹpp129












