چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد تنزیل الرحمن بٹ صدر پریس کلب حافظ حسنین بٹ کی ڈاکٹر امجد قتل کیس میں ورثہ کے گھر فاتحہ خوانی کے لئے آمد،مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعا کی
حافظ آباد (سٹارنیوز)چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد تنزیل الرحمن بٹ صدر پریس کلب حافظ حسنین بٹ کی ڈاکٹر امجد قتل کیس میں ورثہ کے گھر فاتحہ خوانی کے لئے آمد،مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعا کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں مدد کرنے اور مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔چئیرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بہیمانہ قتل معاشرے میں ایک سیاہ دھبہ ہیں پیسہ آنا کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی کسی بھی انسانی جان کو کسی وقت ضائع کر دے۔ڈاکٹر امجد کی کمیونٹی اور دیگر دوست بجائے ورثہ کے غم میں شریک ہونے کے ان کو صلح کے لئے ہراساں کر رہے ہیں غریب ہونا کوئی جرم نہ ہے اور نہ کسی کو یہ حق ہے کہ لواحقین کو پریشان کریں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں آج اگر ان لوگوں کے ساتھ یہ ظلم ہوا ہے اور اس میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو کل کو کسی کی بھی بیٹی ایسے بے رحم درندہ صفت انسان کے ہاتھوں قتل ہو سکتی ہے یہ کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد لواحقین کے فوری انصاف کے لیے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔اور انصاف میسر آنے تک چین سے نہیں بیٹھے گا۔
رپورٹ ظفرریاض چدھڑ ممبر پریس کلب حافظ آباد












