جھنگ میں پی ٹی آئی، بلے کا نشان
اور
رانا شہباز احمد خان

تحریر۔ حبیب منظر مہدی

9 مئی کے دل خراش واقعات کے بعد پی ٹی آئی کو کئی طرح کے الزامات، مقدمات اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے
کئی سیاسی چہرے جو تحریک انصاف کا اپنے آپ کو ترجمان کہتے تھے آج ان کے ہاتھوں میں نئے جھنڈے نظر آ رہے ہیں

پی ٹی آئی حکومت میں اقتدار کے مزے لینے والے سیاستدان مشکل وقت آنے پر غائب ہو چکے ہیں، بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہو کر مراعات، گرانٹیں لینے والوں نے اعلان لا تعلقی کر دیا

حالات اتنے بدلے کہ پاکستان تحریک انصاف کا چیئرمین بھی بدل گیا پورے ملک میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کا درجہ حاصل کرنے والی پارٹی تنظیمی الیکشن گمنامی جیسے حالات میں کرنے پر مجبور ہوئی

آج پی ٹی آئی کو سائفر، توشہ خانہ کے مقدمات، 9 مئی کے واقعات جیسے پریشان کن حالات کا سامنا ہے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے کا شکوہ کرنے کے باوجود جھنگ میں پی ٹی آئی کی ضلعی صدارت کے عہدہ پر تنظیمی خدمات سر انجام دینا حلقہ پی پی 130 سے سابق صوبائی پارلیمانی سیکریٹری رانا شہباز احمد خان کا اپنے قائد بانی تحریک انصاف عمران خان اور اپنے سیاسی گروپ صاحزادگان صاحبان سے وفاداری کا مثالی مظاہرہ ہے

انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد رانا شہباز احمد خان واحد سیاستدان ہیں جو جھنگ میں پی ٹی آئی کی ترجمانی اور انتخابی نشان بلے سے اپنی کامیابی منسوب کر رہے ہیں

☆ تحریر: حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز سابق
صدر تحصیل پریس کلب احمدپورسیال 03027691808