دفن شدہ روایتی انتقامی سیاست کو زندہ نہ کیاجائے۔الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، راناشہبازاحمد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 130 کا عوام کے نام کھلا خط۔تفصیلات سٹارنیوزپر

پی پی 130 کی غیور عوام کے راناشہبازاحمد خان کو پیغام

السلام و علیکم

گزشتہ شب اور اس سے قبل کی تمام کاروائیوں سے آپ باخبر ہیں کہ کیسے ضلعی صدر تحریک انصاف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مجھے الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے میرے ڈیرے پر مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں میرے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہے گزشتہ پولیس چھاپے کے بعد ہم نے عدالت سے رجوع کیا تو ڈی پی او جھنگ کی طرف عدالت میں جواب جمع کرایا گیا تھاکہ رانا شہباز احمد کسی مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں تنگ کیا جائے گا مگر گزشتہ شب پھر میرے احمد پور سیال ڈیرے پر چھاپہ مارا گیا ہے جس پر آج پھر ہائیکورٹ سے رجوع کیا جا رہا ہے دوسرا یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جس انتقامی سیاست کو ہم نے اپنے دور میں دفن کر دیا تھا اور حلقے کے غریب جھوٹے پرچوں اور جعلی ایم ایل سیز سے محفوظ رہے مگر بدقسمتی سے انتقامی سیاست کی روایت کو دوبارہ زندہ کر دیا گیا ہے صاحبزادہ گروپ نے شرافت کی سیاست کی ہے اور کرتے رہیں گے کاغزات نامزدگی بھی داخل ہونگے اور عوام کی طاقت سے بھاری اکثریت سے جیتیں گے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ میدان میں اکیلا دوڑے گا
آپ کی دعاؤں کا طلبگار
آپ کا بھائی رانا شہباز احمد خان ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف جھنگ