خانیوال۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا غیرقانونی چنگ چی رکشہ مینوفیکچرنگ یونٹس کیخلاف سخت کریک ڈائون کا حکم،ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ٹریفک پولیس ،ایکسائز محکموں کو بلاتفریق کارروائی شروع کرنے کا الٹی میٹم دیدیا

خانیوال( سٹارنیوز)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا غیرقانونی چنگ چی رکشہ مینوفیکچرنگ یونٹس کیخلاف سخت کریک ڈائون کا حکم،ٹرانسپورٹ اتھارٹی،ٹریفک پولیس ،ایکسائز محکموں کو بلاتفریق کارروائی شروع کرنے کا الٹی میٹم دیدیا-اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن صدف اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں چنگ چی رکشوں بارے حکومت پنجاب کیطرف سے کی گئی قانون سازی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا-سیکرٹری آرٹی اے حنارحمن و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی-اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے نے
نئی قانونی سازی بارے آئندہ ہفتہ سے آگاہی مہم شروع کرنے بارے بریفنگ دی-اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینشین نے کہاکہ
ضلع میں کسی کو غیر قانونی طور پر موٹرسائیکل رکشے مینوفیکچر کرنے اور اسمبل کرنے کی اجازت نہیںصرف لائسنس یافتہ یونٹس کو موٹر سائیکل و لوڈر رکشہ بنانے کی اجازت دی جائیگی-انہوں نے مزید کہا کہ لوڈر و چنگ چی رکشوں کی عارضی رجسٹریشن بھی فوری سیکرٹری آرٹی اے آفس سے کرائی جائے-عارضی رجسٹریشن کی بنیاد پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ رجسٹریشن کریگا-انہوں نے مزید کہا کہ مقررہ مدت گزرنے کے بعد کوئی غیر رجسٹرڈ چنگ چی و لوڈر آن روڈ نظر نہ آئے-

۔رپورٹ مظہر حسین باٹی