رضائے الہی کو مشن بنا کر فلاح انسانیت کیلئے شبانہ روز کام کیا۔ڈاکٹر حفیظ اللہ خالد، ڈاکٹر حفیظ اللہ خالد کی مسیحائی خدمات قابل فخر اورقابل رشک ہیں،ڈاکٹر ممتاز حسین،ڈاکٹر حفیظ صاحب نےعوام،میڈیا اور ڈاکٹرز کے درمیان مصالحانہ پل کا کرداراداکیا،شیخ امتیازاحمدرحمانی
سلطان باہو(بیوروچیف) رضائے الہی کو مشن بنا کر فلاح انسانیت کیلئے شبانہ روز کام کیا۔ڈاکٹر حفیظ اللہ خالد، ڈاکٹر حفیظ اللہ خالد کی مسیحائی خدمات قابل فخر اورقابل رشک ہیں،ڈاکٹر ممتاز حسین،ڈاکٹر حفیظ صاحب نےعوام،میڈیا اور ڈاکٹرز کے درمیان مصالحانہ پل کا کرداراداکیا،شیخ امتیازاحمدرحمانی، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سابق ایم ایس ،پرنسپل ٹیچنگ کالج جھنگ ڈاکٹر حفیظ اللہ خالد کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، بطور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ 2016 سے 2022 تک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر مقررین ڈاکٹر علی احمد جعفری، ڈاکٹر ممتاز حسین، شیخ امتیازاحمدرحمانی، یاسر حفیظ ودیگر مقررین نے خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا کہ
20 بیڈڈ گائنی وارڈ، 20 بیڈڈ پیڈز وارڈ کا قیام، ڈائیلاسز وارڈ کا قیام، نرسری وارڈ کا قیام، گائنی آپریشن تھیٹر کا قیام، سابقہ RHC کی بلڈنگ کے انفراسٹرکچر کا قیام اور بہت سی ہسپتال کے متعلق ترقی انہی کی سربراہی میں پایہ تکمیل کو پہنچی. ڈاکٹر حفیظ اللّٰہ خان خالد نہایت ہی شفیق، نرم دل، ملن ساز شخصیت کے مالک تھے. خان مارکی میں ان کے اعزاز میں ہسپتال عملہ کی طرف سے الوداعی پارٹی منعقد کی گئی جس میں ہسپتال کے موجودہ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ محترم جناب ڈاکٹر ممتاز حسین ندیم ، ہسپتال کے سنئیر کنسلٹنٹ، ڈاکٹرز، ایڈمنسٹریشن اسٹاف، اسٹاف نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور کلاس فور اسٹاف نے بھرپور شرکت کی. تقریب کے اختتام پر معزز مہمان گرامی کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا.
رپورٹ امتیاز شیخ












