پنجاب حکومت نے الیکٹرک رکشے متعارف کروا دیئے

لاہور (سٹارنیوز)پنجاب حکومت نے صوبے میں بڑھتی ہوئی سموگ کے تدارک کے لیے الیکٹرک رکشے متعارف کروا دیئے۔ الیکٹرک رکشہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایک مقامی نجی کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا ہے، یہ الیکٹرک رکشے سنگل چارج پر 150 کلومیٹر تک سفر کر سکتے ہیں جس سے ایندھن کے اخراجات بچانے میں مدد ملے گی۔بتایا جارہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں چنگ چی رکشہ بند کروانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، چنگ چی رکشے محکمہ ٹرانسپورٹ سے منظور کروانے کیلئے 1 ماہ کی مہلت دی گئی ہے، چنگ چی رکشہ بنانے والی کمپنیوں کو بھی رجسٹریشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، ایک ماہ بعد غیر منظور شدہ اور رجسٹر نہ ہونے والے رکشوں کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔