تحصیل پریس کلب احمد پور سیال میں یوم قائد کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب زیر صدارت محمد ضیاء الحق خان بھٹہ منعقد ہوئی

احمدپورسیال ( سٹارنیوز)تحصیل پریس کلب احمد پور سیال میں یوم قائد کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب زیر صدارت محمد ضیاء الحق خان بھٹہ منعقد ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور کشمیری رہنما سردار محمد عارف خان، جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما ملک عبدالرزاق کھوکھر، انجمن تاجران احمد پور سیال کے رہنماؤں چوہدری اختر جاوید میو، چوہدری محمد نوید صدیق کشمیری،ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چمن عباس ملک شاہد شبیر، چوہدری محمد اسلم اور صحافیوں چوہدری واصد اقبال میو،آصف نعیم خان،ملک محمد عمران رزاق بھٹہ،محمد عباس تجراء، تصور عباس، چوہدری یاسر صدیق میو، ملک امجد علی، چوہدری عبدالمجید گجر،چوہدری محمد آصف گجراور سماجی شخصیات طاہر ملک، جام مشتاق احمد اورممتاز حسین سب انسپکٹر نے بھی شرکت کی۔تقریب کا اہتمام تنویر حسین، کاشف عباس جھانولہ اور حاجی محمد عارف نے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ضلعی صدر جماعت الصالحین پاکستان اور سابق وائس چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب ملک غلام جیلانی آڑھتی، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی130میاں کاظم علی جھنڈیر، سابق پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول احمد پور سیال بشیر احمد ساقی، بزم قلم کے صدر اسد رضا سحر، چیئرمین تحصیل پریس کلب احمد پور سیال چوہدری غلام مصطفی گجر اور دیگر مقررین نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اختتام پر بابائے قوم کی147ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور ملکی استحکام اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔قبل ازیں ملک غلام جیلانی آڑھتی جب پریس کلب پہنچے تو مالا پہنا کر اور گل پاشی کرکے ان کا والہانہ استقبال کیا گی

….رپورٹ محمد متین قیصر ندیم جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب احمد پور سیال