جھنگ۔پولیس با اثر سیاسی شخصیت کی ایماءپر ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی اور اس کی چوری برآمد نہیں کروا رہی۔ محمد ایوب نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او جھنگ سے پُر زور مطالبہ ہے کہ مقدمہ کے نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کر کے ان سے چوری کا سامان اور نقدی برآمد کروائی جا ئے۔ محمد ایوب

جھنگ (عظیم حمید ) جھنگ کے موضع مکھیانہ نے رہائشی محمد ایوب نے کہا ہے کہ علاقہ کی با اثر سیاسی شخصیت اس کی دو چوریوں کے ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ 30لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پولیس برآمد نہیں کروا رہی۔ گزشتہ روز پریس کلب جھنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد ایوب نے کہا کہ وہ اجناس کا کاروبار کرتا ہے۔ سال 2020میں اس کے گھر چوری کی واردات ہوئی جس میں ملزمان اس کی سیف الماری سے ساڑھے سات لاکھ روپے کی نقدی چرا لے گئے۔ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ صدر جھنگ میں دو نامزد اور چار نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہوا۔ چوری کی دوسری واردات جون 2023میں ہوئی جب ملزمان اس کے گھر سے گندم کے 50گٹو اور 20لاکھ روپے مالیت سے زائد کی مونجی چرا کر لے گئے جس کا مقدمہ بھی تھانہ صدر میں دو نامزد اور چھ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہوا ۔ محمد ایوب نے کہا کہ پولیس نے ایف آئی آر کے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس سے گندم کے چار گٹو برآمد کر کے اسے دیئے لیکن دیگر اجناس اور ساڑھے سات لاکھ روپے مالیت کی نقدی برآمد نہیں کروائی جا رہی۔محمد ایوب نے الزام لگایا کہ پولیس با اثر سیاسی شخصیت کی ایماءپر ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی اور اس کی چوری برآمد نہیں کروا رہی۔ محمد ایوب نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او جھنگ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ مقدمہ کے نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کر کے ان سے چوری کا سامان اور نقدی برآمد کروائی جا ئے۔

رپورٹ