این
اے 110 علامہ ساجد نقوی و اسلامی تحریک نے صاحبزادہ امیر سلطان کی حمایت کا اعلان کر دیا
علامہ ساجد نقوی و اسلامی تحریک نے صاحبزادہ امیر سلطان کی حمایت کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(سٹارنیوز)امیدوار ممبر قومی اسمبلی این اے 110 جھنگ بیرسٹر صاحبزادہ محمد امیر سلطان صاحب کی اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سربراہ سیاسی سیل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی صاحب اسلام آباد میں اعلی سطحی وفد کے ساتھ ملاقات
اسلامی تحریک پاکستان نے حلقہ این اے 110 میں ملکی و ملی مفاد، امن و امان اور باہمی اخوت و اتحاد کی فضاء کیلئے بیرسٹر صاحبزادہ محمد امیر سلطان کی حمایت کا اعلان اور دعائے خیر دی
علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے کہا ھم قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب کی قیادت میں حلقہ این اے 110 میں پیار و محبت کی سیاست کو فروغ دیتے ہیں بیرسٹر صاحبزادہ محمد امیر سلطان کو جتوانے کیلئے بھرپور کمپین کریں گے
اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آخوند زادہ زاہد علی عسکر،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد علی قائد سابق وزیر ،مولانا سید روح اللہ کاظمی پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ ،مولانا لیاقت علی سیال قمی رہنما اسلامی تحریک جھنگ ،نواب طاہر عباس سربانہ رہنما صاحبزادہ گروپ سمیت دیگر احباب موجود تھے
بیرسٹر صاحبزادہ محمد امیر سلطان نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی اور اسلامی تحریک کی جانب سے حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا












