پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار قومی اسمبلی کی 8 ماہ بعد حلقے میں واپسی دفتر آمد حمایتیوں نے پھول پیش کئے اور نعرے لگائے

ہم پہلے بھی عمران خان کےساتھ کھڑے تھے اب بھی کھڑے ہیں طاہر اقبال

رپورٹ سید عدیل گیلانی وہاڑی

وہاڑی (سٹارنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی سابق ایم این اے طاہر اقبال چوہدری الیکشن کمپین کے سلسلہ میں امیدوار صوبائی اسمبلی رائے ظہور کھرل کے ہمراہ دفتر پہنچے جہاں ان کے حمایتیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیدوار قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ اج تقریبا 8ماہ بعد میں اہنے حلقے میں واپس ایا ہوں حلقے کے اندر جس طرح ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا گیا عمران خان کے چاہنے والوں کے ساتھ ظلم و ستم ڈھایا گیا ان کے کاروبار بند کئے گئے ان کے گھروں میں ریڈ کئے گئے ماوں بہنوں کو زدوکوب کیا گیا ایسا ظلم تاریخ میں نہیں ملتا سیاسی میدان میں جلاو گھیراو چلتے ہیں لیکن جس طرح ہمارے کارکنوں کے ساتھ کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی ہم اپنے چاہنے والوں ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم و بربریت کے دور میں ساتھ کھڑے رہے انہوں نے کہا کہ ان سب کے پیچھے صرف ایک جماعت ہے جسے براہ راست فائدہ حاصل ہوتا ہے وہ ہے مس لیگ ن کیونکہ وہی جماعت ہے جس کے امیدواروں نے اس سے فائدہ اٹھایا لیکن میں اپنے حلقے کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ 8فروری کو گھروں سے نکلیں عمران خان کےویژن کے لیے نکلیں اور پاکستان تحریک انصاف کے نامزد حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ دیکر انہیں کامیاب کروائیں ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے حوصلے پست نہیں ہیں ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233 رائے ظہور احمد کھرل نے کہا کہ وہاڑی خان کے کھلاڑیوں کا ہے پہلے بھی ہم یہاں سے کامیاب ہوئے آئندہ بھی کامیاب ہوکر خان کا ہاتھ مضبوط کریں گے جس طرح کے ہکھنڈے مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے اختیار کئے ہوئے ہیں ان سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ اپنی ہار کو مان چکے ہیں اور بس اب 8فروری کو ان کی ہار پر مہر ثبت ہونا باقی ہے اس موقع پر کارکنان کی طرف سے امیدواروں کا استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی

رپورٹ سید عدیل گیلانی

ہم عمران خان کےساتھ ہیں طاہر اقبال کی میڈیا سے گفتگو