سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کی طرف سے تقریب حلف برداری،
شیخ رضوان اللہ ، رائے انصر صدیقی ، عامر شہزاد رحمانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،

فیصل آباد( سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کی طرف سے حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے مرکزی وائس چیئرمین شیخ رضوان اللہ سیالوی ، مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک رائے انصر صدیقی ، پاکستان نظریاتی پارٹی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری عامر شہزاد رحمانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، شیخ رضوان اللہ سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ اسلامی نظریات کا دفاع کرے گی ، پاکستان کا دفاع بھی ہر حال میں کیا جائے گا ، رائے انصر صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے نوجوان قابل تحسین ہے جو ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے جدوجہد کر رہے ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری عامر رحمانی کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن میں حصہ لے رہے کامیاب ہوکر خاندانی سیاست کا خاتمہ کریں گے اور جواں مردی سے آپنے حلقہ کی عوام کو تمام تر سہولیات انکی دہلیز پر پہنچائیں گے ،
بعد ازاں شیخ رضوان اللہ، رائے انصر صدیقی، چوہدری عامر رحمانی نے منتخب عہدیداران میں نوٹیفیکیشن تقسیم کیے ، اور آقا کریم حضرت محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقدس نام کے بیج منتخب عہدیداران کے سینوں پر سجائے، اس موقع پر رہنماء جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک انور خان، صدر رانا طلحہ خان، ضلعی صدر رانا بلال، سینئر نائب صدر بلال بھٹی، سیکرٹری انفارمیشن سعد حمید، آرگنائزر محسن سیالوی و دیگر کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی

رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹارنیوز