کراچی۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نےاین اے230میں علامہ اورنگزیب فاروقی کی حمایت کا اعلان کردیا
کراچی (سٹارنیوز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم سے پاکستان راہ حق پارٹی کےرہنماعلامہ اورنگزیب فاروقی کی مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں وفدکے ہمراہ ملاقات۔ملاقات میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ نےاین اے230میں علامہ اورنگزیب فاروقی کی حمایت کا اعلان کردیا۔راہ حق پارٹی این اے246 میں مرکزی مسلم لیگ کے امیدوارحافظ امجداسلام امجد کی حمایت کرے گی ۔دونوں جانب سے کمیٹی بناکر دیگر نشستوں پر مشاورت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جلد مزید اعلانات کیئے جائیں گے۔ وفد میں محمدعاقب خان سواتی سینئر نائب صدر پاکستان راہ حق پارٹی،مولانا بلال فاروقی ودیگرہمراہ تھے ۔ملاقات کے موقع پرمرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری وامیدواراین اے246حافظ امجداسلام امجداور رہنما مرکزی مسلم لیگ نعمان علی موجود تھے۔علاوہ ازیں مشترکہ بیان میں مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم نے کہا کہ خواہش ہے کہ اچھے لوگ ایوانوں میں آئیں ۔مرکزی مسلم لیگ این اے 230 میں علامہ اورنگزیب فاروقی کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔اوربہت سارے دیگر حلقہ جات میں بات چیت جاری ہے۔علامہ اورنگزیب فاروقی کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ مرکزی مسلم لیگ کے ذمہ داران کااین اے 230میں حمایت کےاعلان کابہت مشکور ہوں ۔پاکستان راہ حق پارٹی این اے 246میں مرکزی مسلم کے امیدوار حافظ امجداسلام امجد کی بھرپورحمایت کا اعلان کرتی ہے ۔ہمیں خوشی ہے کہ مذہبی ذہن اورسوچ رکھنے والے لوگ ایک طرف آرہے ہیں ۔2024کا الیکشن پارٹیوں کے الیکشن نہیں بلکہ پاکستان کے الیکشن ہیں جن خطرات کاپاکستان کو سامنا ہیں ۔ہم سب نے بحیثیت پاکستانی ان سب خطرات کا سامنا کرنا ہے۔اور کو محفوظ کرنا ہے۔
جاری کردہ : شعبہ نشرواشاعت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی برائے رابطہ سلیم الیاس 03118973908 محمدافضل 03052572723
کراچی۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نےاین اے230میں علامہ اورنگزیب فاروقی کی حمایت کا اعلان کردیا












