سابق چئیرمین یونین کونسل دری گوندل حاجی منیر خان نے پی پی 130 امیر عباس خان کی حمایت کا اعلان کر دیا
گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز)سابق چئیرمین یونین کونسل دری گوندل حاجی منیر خان رجبانہ سیال نے اپنے بیٹے زمان حیدر خان رجبانہ سیال کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے بڑا سیاسی دھماکہ کر دیا اور حالیہ جنرل الیکشن میں امیدوار ایم پی اے پی پی 130 امیر عباس خان سیال کی سپورٹ اور ووٹ کا اعلان کر دیا جبکہ ایم این اے کے امیدواران کے لیے اپنے ووٹرز کو آزاد کر دیا ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام ووٹران کو آزاد کرتا ہوں کہ وہ ایم این اے کے امیدواروں میں سے اپنی مرضی کے امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز 1979 کے بلدیاتی انتخابات سے کیا اور 2 دفعہ چیرمین یونین کونسل رہا جس وقت یونین کونسلز بہت بڑی تھیں جبکہ 2 دفعہ ممبر ضلع کونسل اور 1 دفعہ ناظم منتخب ہو کر علاقہ کی عوام کی خدمت کی اور گزشتہ بلدیات کے الیکشن میں اپنے بیٹے مظہر عباس خان رجبانہ سیال کو چئیرمین یونین کونسل دری گوندل منتخب کروایا ان کا کہنا تھا کہ تمام ووٹرز سے اپیل ہے کہ وہ صوبائی سمبلی کے امیدوار امیر عباس خان سیال کو ووٹ دیں اور ان کو منتخب کروائیں تاکہ دوبارہ اپنے علاقہ کی عوام کی خدمت کر سکیں
رپورٹ محمد آصف بلال












