سابق ناظم یونین کونسل گڑھ مہاراجہ مہر لیاقت علی ڈب کی صاحبزادہ گروپ میں شمولیت اور حلقہ این اے 110سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار صاحبزادہ امیر سلطان اور حلقہ پی پی سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سابق ترجمان حکومت پنجاب رانا شہباز احمد خاں کی بھر پور حمایت کا اعلان

گڑھ مہاراجہ(سٹارنیوز)سابق ناظم یونین کونسل گڑھ مہاراجہ مہر لیاقت علی ڈب کی صاحبزادہ گروپ میں شمولیت اور حلقہ این اے 110سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار صاحبزادہ امیر سلطان اور حلقہ پی پی سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سابق ترجمان حکومت پنجاب رانا شہباز احمد خاں کی بھر پور حمایت کا اعلان۔صاحبزادہ امیر سلطان اور رانا شہباز احمد خاں نے مہر لیاقت علی ڈب کی اپنے گروپ میں شمولیت کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارا گروپ مزید مستحکم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا گروپ شرافت کی سیاست کا علمبردار ہے اور انشاء اللہ عوام دیکھیں گے کہ 8فروری کے روز کامیابی کا ہما کس کے سر بیٹھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ گروپ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے۔ہمارے گروپ کو مضبوط سیاسی دھڑوں اور برادریوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔رانا شہباز احمد خاں نے کہا کہ ہمارے گروپ نے اپنے دور حکومت میں سڑکوں کا جال بچھایا۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو اپ گریڈ کروایا، سپر بند جیسا میگا پراجیکٹ لے کر آئے۔ ہماری عوامی خدمت روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔انشاء اللہ الیکشن 2024ء میں بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کریں گے۔