علاقے کے امن ترقی اور خوشحالی کیلئے فرزند بانیء تحصیل امیر عباس خان سیال امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 130 اور ہمارا ایک بہترین پینل بنا ہے اور علاقے میں پائیدار امن ہو گا مولانا آصف معاویہ سیال
احمدپورسیال( سٹارنیوز)حلقہ این اے 110 پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے قومی اسمبلی مولانا محمد آصف معاویہ سیال نے صدر انجمن تاجران احمدپور سیال چوہدری اختر جاوید میو ، چوہدری غلام مصطفی میو کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی کہا کہ 2018 میں جتنے صاف شفاف انتخابات ہوئے تھے اور پی ٹی آئی کو بہت خوشی ہوئی تھی اس سے پلس صاف شفاف انتخابات اس بار ہو رہے ہیں اور اس بار پاکستان مسلم لیگ ن کو خوشی ہو گی
رانا جہانزیب علی خان رانا توقیر آصف ملک عبدالرزاق کھوکھر محمد علی جھتیال بھی اس موقع پر موجود تھے
انہوں نے کہا کہ احمدپور سیال میرا گھر ہے یہاں کے لوگ مجھ سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں 2018 کے الیکشن میں ہم پہلی بار سیاسی لیڈر کے طور پر صرف 15 روزہ کمپین کیلئے حلقے میں آئے اور احمدپور سیال کی عوام نے گزشتہ انتخابات میں بڑے مارجن سے یہاں سے مجھے فتح دلائی
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا محمد آصف معاویہ سیال امیدوار برائے قومی اسمبلی نے کہا کہ نجف عباس خان سیال کی جتنی ٹیم تھی وہ پوری ٹیم ہمارے ساتھ ہے اس دور میں بھی چند لوگ جو نجف عباس خان سیال کی زندگی میں بھی آپ ڈائون کیا کرتے تھے وہ اس پینل میں بھی اپ ڈائون کر رہے ہیں جن کا تعلق بھی نجف عباس خان سیال کی فیملی سے ہے
یہ نجف عباس خان سیال کی زندگی میں بھی ایسی حرکتیں کہا کرتے تھے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے
نجف عباس خان سیال صاحب کے جتنے دوست ہیں وہ پوری ٹیم محنت کر رہی ہے ہماری ٹیم بھی محنت کر رہی ہے
علاقے کے امن ترقی اور خوشحالی کیلئے فرزند بانیء تحصیل امیر عباس خان سیال امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 130 اور ہمارا ایک بہترین پینل بنا ہے اور علاقے میں پائیدار امن ہو گا
امیدوار برائے قومی اسمبلی مولانا محمد آصف معاویہ سیال نے کہا کہ 2018 سے ہم اس شہر میں آئے ہیں
2018 کے بعد سے عاشورہ ، اربعین ، ربیع الاول کی محافل ایام خلفاء راشدین ، ایام مہدیین دیکھ لیں دونوں طبقے پر امن ایک دوسرے کا احترام کر کے گزار رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ اب ہمارا حلقہ چلتا چلتا یہاں تک آ گیا ہے کہ پوری تحصیل احمدپور سیال اس میں شامل ہے اور تھانہ گڑھ مہاراجہ میں جو ہر عاشورا پر گڑ بڑ ہو جایا کرتی تھی اس کی حدود میں اب ہمارا حلقہ آگیا ہے انشاء اللہ ایسی فضا بنے گی کہ وہاں بھی لڑائی جھگڑے نہیں ہوں گے
# رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹارنیوز
احمدپورسیال (سٹارنیوز)حلقہ این اے 110 پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے قومی اسمبلی مولانا محمد آصف معاویہ سیال نے صدر انجمن تاجران احمدپور سیال چوہدری اختر جاوید میو ، چوہدری غلام مصطفی میو کی رہائش گاہ پر کارنر میٹنگ کے بعد رانا جہانزیب علی خان ، ملک عبد الرزاق کھوکھر، رانا توقیر آصف اور مہر محمد علی جھتیال کی موجودگی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 ء میں جتنے صاف شفاف انتخابات ہوئے تھے اور پی ٹی آئی کو بہت خوشی ہوئی تھی اس سے پلس صاف شفاف انتخابات اس بار ہو رہے ہیں اور اس بار پاکستان مسلم لیگ ن کو خوشی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ احمدپور سیال میرا گھر ہے یہاں کے لوگ مجھ سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں 2018 کے الیکشن میں ہم پہلی بار سیاسی لیڈر کے طور پر صرف 15 روزہ کمپین کیلئے حلقے میں آئے اور احمدپور سیال کی عوام نے گزشتہ انتخابات میں بڑے مارجن سے یہاں سے مجھے فتح دلائی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا محمد آصف معاویہ سیال امیدوار برائے قومی اسمبلی نے کہا کہ نجف عباس خان سیال کی جتنی ٹیم تھی وہ پوری ٹیم ہمارے ساتھ ہے اس دور میں بھی چند لوگ جو نجف عباس خان سیال کی زندگی میں بھی اپ ڈاؤن کیا کرتے تھے وہ اس پینل میں بھی اپ ڈاؤن کر رہے ہیں جن کا تعلق بھی نجف عباس خان سیال کی فیملی سے ہے۔یہ نجف عباس خان سیال کی زندگی میں بھی ایسی حرکتیں کیا کرتے تھے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ۔نجف عباس خان سیال صاحب کے جتنے دوست ہیں وہ پوری ٹیم کے لئے محنت کر رہے ہیں ہماری ٹیم بھی محنت کر رہی ہے
علاقے کے امن ترقی اور خوشحالی کیلئے فرزند بانی تحصیل امیر عباس خان سیال امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 130 اور ہمارا ایک بہترین پینل بنا ہے اور علاقے میں پائیدار امن ہو گا۔












