کامیابی یقینی امیدوار حلقہ این اے 110 صاحبزادہ امیر سلطان کو بڑی حمایت مل گئی.

گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز)امیدوار حلقہ این اے 110 صاحبزادہ امیر سلطان کو بڑی حمایت مل گئی. قائد ملت جعفریہ پاکستان و سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کی پالیسی کے تناظر میں حلقہ این اے 110 میں امیدوار ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا. حمایت کا اعلان صوبائی آرگنائزرز وسطی پنجاب اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر سید حسین عسکری اور اسلامی تحریک احمد پور سیال و تحصیل شورکوٹ نے ڈیرہ حاجی غلام محمد رجبانہ سیال پر مشترکہ کانفرنس میں کیا گیا اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے ضلعی رہنما مولانا لیاقت علی سیال قمی, علامہ روح اللہ کاظمی آف قائم بھروآنہ, تحصیل احمدپور سیال آرگنائزر مولانا غلام عباس مقدسی, بزرگ مذہبی رہنما مولانا انور علی, سابق تحصیل صدر احمد پور سیال مولانا غلام عباس سیال, سابق تحصیل صدر حاجی اعجاز احمد دراج, سیاسی و سماجی رہنما قاسم رضا خان سیال, ممبر امن کمیٹی و شیعہ رہنما سعید احمد خان سیال سمیت دیگر معززین علاقہ اور ذمہ دران اسلامی تحریک پاکستان موجود تھے

رپورٹ ملک عرفان حیدر