چونیاں کے نواحی گاؤں میں معمولی تلخ کلامی پر بااثر زمیندار باپ بیٹے نے گھر میں گھس کر غریب مزدور ہمسایہ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا غریب مزدور زندگی و موت کی کشمکش میں لاہور ہسپتال میں موت سے لڑ رہا ہے بااثر زمیندار صلح پر مجبور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا ڈی پی او قصور نوٹس لے

قصور( سٹارنیوز)چونیاں کے نواحی گاؤں پکھوکی میں بااثر زمیندار باپ بیٹے ریاض ڈوگر اور اسد نے معمولی تلخ کلامی پر ہمسائے کو گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی فائر لگنے سے فیاض نامی شخص شدید مضروب ہو گیا زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے لاہور ریفر کر دیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے اقدام قتل دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا تااہم ملزم گرفتار نہ ہو سکے بااثر زمیندار ورثاء کو صلح کے لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا مزدور کی بیوی بچوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

رپورٹ میاں عدیل اشرف سٹار نیوز قصور