ڈیرہ سوشل میڈیا فورم تشکیل دیدی گئی تعارفی اجلاس میں مشاورت سےسینئرصحافی احمد علی راجپوت صدر
ملک نعیم جبران چیئرمین سیدجاویدشاہ شیرازی سرپرست اور محمدعلی حسنین کوجنرل سیکرٹری نامزدکردیاگیا
ڈیرہ اسماعیل(عبدالستار سپرا ) ڈیرہ سوشل میڈیا فورم تشکیل دیدی گئی تعارفی اجلاس میں مشاورت سےسینئرصحافی احمد علی راجپوت صدر
ملک نعیم جبران چیئرمین سیدجاویدشاہ شیرازی سرپرست اور محمدعلی حسنین کوجنرل سیکرٹری نامزدکردیاگیاتفصیلات کےمطابق ڈیرہ سوشل میڈیافورم کاتعارفی اجلاس ہیڈآفس ٹی ایم اے پلازہ میں صدراحمد علی راجپوت کی صدارت میں منعقدھوااجلاس میں اسدنعیم ایوب جاویداعوان عبدالستارسپراء فیصل اعوان اور محمد ارشد نے شرکت کی اجلاس میں باہمی مشاورت سے آواز آپ کی ویب چنیل کےسی ای او محمد ارشد کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منتخب کیاگیااجلاس میں پاکستن تحریک انصاف پارلیمنٹرین کےنامزدامیدوارصوبائی اسمبلی ڈیرہ سٹی ون ملک قیوم حسام مہمان خصوصی تھے اس دوران مہمان خصوصی ملک قیوم حسام نے اپنےدست مبارک سے کیک بھی کاٹا اور اجلاس سےخطاب کرتےھوۓامیدوار صوبائی اسمبلی ملک قیوم حسام نےکہاکہ پاکستان تحریک انصاف پارلمینٹرین آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ہم اقتدار میں آکراپنے ڈیرہ شہرکے صحافیوں کو میڈیا کالونی کاتحفہ دینگے اور صحافی برادری کے بنیادی مسائل حل کرینگےانہوں نےکہاکہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیاکےبعدسوشل میڈیا نےمختصرمدت میں بڑی تیزی کےساتھ صحافتی میدان میں اہم مقام حاصل کیاجسکی اہمیت سےانکارنہیں کیاجاسکتااس ترقی یافتہ دور میں سوشل میڈیا نےمیڈیاانڈسٹری میں ایسامقام پایاہےکہ حکومتیں، ممالک، وزراء،مشیر، سرکاری افسران اور عام آدمی نےمعلومات کی آسان رسائی کےلئےاستعمال کررہا ہے،ڈیرہ اسماعیل خان میں سوشل میڈیانےعوامی و علاقائی مسائل کو اجاگرکرکےکرپٹ لابی کوبےنقاب کرنےمیں ہمیشہ بہترین کرداراداکیاھےصدراحمد علی راجپوت نے کہا کہ ان شاء اللّه ڈیرہ سوشل میڈیافورم ایک خوبصورت گلدستہ کی مانندھےاور ھم مشاورت سے مکمل کابینہ جلدتشکیل دینگے اجلاس کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اورصحافتی تنظیم کی کامیابی کےلئےخصوصی دعاکی گئی
رپورٹ عبدالستار سپرا













